نیب لاہورنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مزید ایک اورملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کے صاحبزادے سلمان شہبازاورحمزہ شہباز کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کلیدی پیش رفت ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچواں ملزم آفتاب محمود گرفتار ہوگیا ہے۔
ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے جاری تحقیقات کے دوران ہونے والے انکشافات پرعمل میں لائی گئی ہے اوردونوں ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف خاندان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کرتے رہے ہیں۔