اسد عمر نے وزیراعظم کے کہنے پر وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فائل فوٹو
اسد عمر نے وزیراعظم کے کہنے پر وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فائل فوٹو

اسد عمر کو منانے کیلیے کوششیں تیز۔آج عمراں خان سے ملاقات کا امکان

وزارت خزانہ سے ہٹائے جانے کے بعد حکومت سے ناراض اسد عمر کی آج (بدھ کو) وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کیلیے کوششیں تیز ہوگئیں، وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر میں بدھ کو ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اسد عمر کی ملاقات کیلیے بعض وزرا اور مشترکہ دوستوں نے کوششیں کی ہیں۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان سابق وزیر خزانہ کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کیلیے رضا مند کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تھی جس کا سب سے پہلا نشانہ اسد عمر بنے تھے۔