سری لنکا کے مسلمانوں نے ایسٹردھماکوں میں ملوث خودکش بممباروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مرکزی مذہبی جماعت کے رہنماوں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان خودکش حملہ آوروں کے لاشوں کی مساجد میں تدفین کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں، سری لنکا کی تاریخ میں مسلمانوں نے اس طرح کبھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔
ایک الگ بیان میں وزیر برائے مذہبی امور ہاشم عبدالحلیم نے مسلمانوں کو جمعہ کے موقع پر اکٹھے ہونے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر پر ہی عبادت کریں کیونکہ دہشتگردوں کی جانب سے مذہبی اجتماع کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے دہشتگردی کے متاثرین سے اظہار یکہجتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ معصوم لوگوں پر جنہوں نے عبرتناک حملہ کیا، وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع رووان وجے وردان نے بتایا تھا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور شدت پسند گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی ہے۔