ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو ہوئی۔فائل فوٹو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو ہوئی۔فائل فوٹو

چینی سفارتخانے کا پاک چین تعلقات کیلیے آئی ایس پی آر کے کردار کا اعتراف

چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان ژائو نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کا دورہ کرکے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

چینی سفارتخانے کے ڈپی چیف آف مشن نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایس پی آر کے دورے کے دوران ڈی جی سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو ہوئی۔

لیجیان ژائو کا کہنا تھا کہ چینی سفارتخانہ آئی ایس پی آر کے کردار کا اعتراف کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر پاک چین تعلقات کو پروان چڑھانے کے لیے بھرپورکام کررہا ہے۔

واضح رہے چینی ڈپٹی چیف آف مشن اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان اس وقت ملاقات ہوئی ہے جب وزیراعظم پاکستان عمران خان چین میں موجود ہیں۔