بھارتی کرکٹر محمد شامی سے علیحدگی اختیار کرنے والی اُن کی اہلیہ حسِین جہاں کو اپنے سسرال میں ہنگامہ کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حسِین جہاں اتوار کو رات گئے اپنے شوہر کے گھر پہنچیں، جب اُن کے سسرالیوں نے گھر سے جانے کا کہا تو اُس نے خود کو اپنے بچوں کے کمرے میں بند کرلیا۔
اس پر گھر والوں نے پولیس کو بلایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فریقین کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر حسِین جہاں کو حراست میں لے گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسِین جہاں کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے گھر آئی تھی اور میں ہر رات کو یہیں رہتی ہوں، میرے سسرالی بدسلوکی کررہے ہیں اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کی بجائے مجھے تھانے لے آئی ہے۔
محمد شامی ان دنوں کنگز الیون پنجاب کی طرف سے انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں۔