امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط اور بے بنیاد دعووں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صدر ٹرمپ کے بڑے بڑے اور گمراہ کن دعووں پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے 828 دنوں میں 10 ہزار 111 ایسے دعوے کیے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ان میں امیگریشن، میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر بیانات، امریکا کو تجارتی خسارے، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹوتیوں کا قانون بنانے اور امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافے جیسے دعوے شامل ہیں۔