لاپتہ ہونے والی لڑکی گھر والوں سے نارض ہوکر خالہ کے گھرچلی گئی تھی۔فائل فوٹو

کراچی جناح ہسپتال سے 5 روز قبل لڑکی کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

جناح ہسپتال سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی خود ہی گھر پہنچ گئی۔

24 اپریل کو صدر تھانے کی حدود میں واقع جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال سے کیماڑی گلشن سکندر آباد کی رہائشی 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے بعد لڑکی کے بھائی نے صدر تھانے میں بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا جس کی پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔

تفتیش کے دوران پولیس نے جناح ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی تو لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ایک نامعلوم خاتون سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد لڑکی کو ایک موٹر سائیکل پرایک خاتون اور مرد کے ساتھ دیکھا گیا۔

گزشتہ روزجب انویسٹی گیشن افسر شہزاد علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والی لڑکی اپنے گھر واپس آگئی ہے جو اپنے گھر والوں سے ناراض ہوکر خالہ کے گھرچلی گئی تھی اور پھر واپس خود ہی گھر آگئی۔