البغدادی شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
البغدادی شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظر عام پر آگئے

شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی پانچ سال بعد ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ شام وعراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکرالبغدادی کوآخری بارعراق کے شہر موصل میں 2014 میں دیکھا گیا تھا جب انھوں نے شام اورعراق میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔

نئی ویڈیو میں وہ شام میں اپنے آخری گڑھ باغوز میں شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔ داعش کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اپریل کی ہے جو الفرقان میڈیا گروپ پر شائع کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بغدادی نے کہا کہ سری لنکا میں ایسٹر حملے باغوز میں شکست کا بدلہ ہیں، اب داعش کا دو افریقی ممالک برکینا فاسو اور مالی کی شدت پسند تنظیموں سے اتحاد ہو چکا ہے۔

البغدادی نے سوڈان اورالجزائر میں ہونے والے مظاہروں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ظالموں‘ کا ایک ہی حل ہےجہاد۔

18 منٹ کی ویڈیو میں انھوں نے شام میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی لیکن اس جنگ کے بعد بہت سے جنگیں آئی گی۔