ڈاکٹر رضاباقر گورنراسٹیٹ بینک مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضاباقرکو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیش کے مطابق ڈاکٹر رضا باقرکو تین سال کیلیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے ۔
رضاباقر مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ، وہ آئی ایم ایف کیلیے رومانیہ مشن چیف اور قرض پالیسی شعبے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔
دوسری جانب ڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اس سے قبل ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور جاوید غنی کے نامو ں پر غور جاری تھا ،جاوید غنی ایف بی آر میں ممبر کسٹمز پالیسی تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی ایما پر گورنراسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایف بی آر سے استعفے لے لیے گئے تھے ۔