پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
عالمی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نمبر ایک پر براجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کارڈف میں آج انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جبکہ کھلاڑیوںنے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں اب تک تمامپریکٹس میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں انگلینڈ نے 9 بار کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف 4 بار جیتنے میں کامیاب ہوا۔