پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22.5 اوورز میں محض 63 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔
کلو ٹرائیون نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے اور میگنون دو پریز 18 رنز بنا سکیں جبکہ 9 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔
پاکستان وومن نے 64 رنز کا ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جویریہ خان 34 اور کپتان بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سے قبل اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان 4 اور سدرا امین 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں، جنوبی افریقا کی جانب سے مریزانے کیپ اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Pakistan Women beat South Africa by eight wickets, with 35.2 overs to spare! 🔥
It's their biggest-ever ODI win in terms of balls remaining, and their first-ever victory in South Africa. An incredible performance! 👏#SAvPAK SCORE ➡️ https://t.co/dTn3eTD39C pic.twitter.com/KiVkg7l3fI
— ICC (@ICC) May 6, 2019