یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روز ہ ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے ، کل پہلا روز ہ ہوگا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی ماہ صیام کے چاند کے حوالے سے شہادتیں موصول نہیں ہوئی تھیں جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بھی کہا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوا جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 16 ڈگری جبکہ سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔

چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت 16 گھنٹے اور 4 منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب آج 6 بج کر 46 منٹ پر ہوا۔ لاہور میں صرف 7 بج کر 15 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا تھا۔

دوسری جانب آج خلیجی ریاستوں میں پہلا روزہ رکھا گیا۔ ان ممالک میں قطر، انڈونیشیا، لبنان، شام، مصر اور مراکش شامل ہیں۔ امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں بھی چھ مئی کو پہلا روزہ رکھا گیا۔