برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور شہزادے کا اضافہ ہوگیا، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بچے کی ولادت مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوئی ہے ، شہزادی میکھن مارکل اور نومولود شہزادہ دونوں صحت مند ہیں۔
شاہی خاندان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نومولود شہزادے کا وزن 7 پاؤنڈ 3 اونس (3 کلو اور 260 گرام) ہے اور بچے کا نام ایک دو روز میں رکھا جائے گا۔
Her Royal Highness The Duchess of Sussex was safely delivered of a son at 0526hrs.
The baby weighs 7lbs 3oz and The Duke of Sussex was present for the birth.
Read the full announcement here: https://t.co/RCUFjQG8pe— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2019
شہزادہ ہیری کا بچے کی ولادت کے بعد انٹرویو میں کہنا تھا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور وہ والد بننے پر خوشی سے نہال ہیں۔
شہزادہ ہیری کا نومولود بیٹا برطانوی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی ہوئی تھی.