میجر لیتل گوگوئی کی بطور سزا سنیارٹی میں کمی کردی گئی ہے۔فائل فوٹو
میجر لیتل گوگوئی کی بطور سزا سنیارٹی میں کمی کردی گئی ہے۔فائل فوٹو

کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرنیوالے بھارتی میجر کوسزا

کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرنے والے بھارتی فوج کے میجر گوگوئی کو سنیارٹی میں تنزلی کی سزا سنادی گئی ہے۔

میجر لیتل گوگوئی نے 2017 میں کشمیری نوجوان کو اپنی جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران میجر لیتل گوگوئی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔گوگوئی نے نہ صرف مقامی خاتون سے نزدیکیاں بڑھائیں بلکہ کمانڈ پوسٹ سے بھی کسی اطلاع کے بغیر غیر حاضر پائے گئے۔

میجر لیتل گوگوئی کی بطور سزا سنیارٹی میں کمی کردی گئی ہے اور انہیں کشمیر سے باہر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ ان کے ڈرائیور سمیر ملا کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے تاہم ڈرائیور کو سزا کا اختیار یونٹ کے کمپنی کمانڈر کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کرانسانی ڈھال بنانے کے بعد خبروں میں آنے والے بھارتی فوج کے میجر لیتل گوگوئی کو 23 مئی 2018 کو جموں و کشمیر پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

گوگوئی اور ان کے ڈرائیور سمیر ملا کوایک ہوٹل میں جھگڑے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا،میڈیا میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ میجر گوگوئی ایک مقامی خاتون کے ساتھ ہوٹل میں کمرہ بک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔