افغان دارالحکومت کابل میں غیر ملکی این جی او کی عمارت پر طالبان کے حملے میں4افراد ہلاک جبکہ دودرجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔
عمارت سے ایک سو ستر ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔
حملہ آوروں نے بین الاقوامی امدادی تنظیم کاؤنٹر پارٹ کی عمارت کے باہر خودکش کار دھماکا کیا اور عمارت میں داخل ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کے درمیان مقابلہ تقریباً چھ گھنٹے جاری رہا، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔