سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے گھرتوڑنے کے بجائے اپنے عہدے سے استعفی دینے کو ترجیح دوں گا۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالت کا ہمیشہ احترام کیا ہے، عدالت نے بلایا تو ضرور پیش ہوں گا۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے توہین عدالت سے متعلق سوال پرکہا کہ انھوں نے عدالت کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میں آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہوں، عدالت نے اگر لوگوں کے گھرگرانے کا کہا تو عوام کو بے گھر کرنے کے بجائے مستعفی ہونا پسند کروں گا۔
سعید غنی نے کہا کہ عدالت نے لوگوں کے گھر توڑنے کا پابند کیا توعدالت میں ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا اوراپنا استعفی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے سپرد کردوں گا۔
سعید غنی نے شہر میں صفائی ستھرائی کے سوال پر کہا کہ یہ کام ڈی ایم سیز کا کام ہے، سندھ حکومت بھی اپنی کوششیں کررہی ہے جلد صفائی ستھرائی کے معاملے کو حل کرلیں گے۔