سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقررکر دی گئی ہے۔
توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلیے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الحسن اس بینچ میں شامل ہیں ۔تین رکنی بینچ 14 مئی کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔
شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پاکستان گرلزگائیڈ ایسوسی ایشین کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گرلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پرہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اوران کا بھتیجا انتظامیہ پر دباﺅ ڈال رہاہے کہ اس زمین کو خالی کرایا جائے۔