کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اور زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں عمران خان نے سیکیورٹی فورسز اور اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اورعوام ملک دشمن عناصرکو شکست دیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے سبب قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔