چین اورامریکہ کے مابین تجارتی تنازع شدت اختیار کرگیا۔امریکہ کی جانب سے 200 ارب ڈالر کے ٹیکسزعائد کیے جانے کے بعد چین نے جوابی طور پرامریکی مصنوعات پر 60 ارب ڈالر کے ٹیکسز لگادیے ہیں۔
چین نے امریکہ کی 5 ہزار سے زائد مصنوعات پر5 سے 25 فیصد تک ٹیکسز عائد کیے ہیں ، امریکی مصنوعات پر نئے ٹیکسز یکم جون سے لاگو ہوجائیں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین بیرونی دباﺅ کے سامنے نہٰن جھکے گا۔
چین کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ کا اعلان کرنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ چین نے کئی سال تک امریکہ کی نرمیوں کا فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ ہمارے پہلے کے صدور نے اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا۔
چین کو امریکہ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ٹیکسز کے جواب میں ٹیکس عائد نہیں کرنے چاہئیں ورنہ چین کو بہت بری صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گاا۔