شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیرمیں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل،ایف آئی اے نے امیر مقام کے بیٹے سمیت پانچ ٹھیکیداروں کوگرفتار کرلیا ، امیرمقام اینڈکمپنی سے62کروڑ 60لاکھ ملین روپے ریکورکیے جائیں۔
شانگلہ الپوری روڈتعمیرمیں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماامیرمقام کے بیٹے کو گرفتار کرلیاہے ، امیرمقام کے بیٹے اشتیاق کے ساتھ 5ٹھیکیدا ر بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
ملزما ن کے خلاف شانگلہ الپوری روڈمیں مبینہ کرپشن کامقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، مقد مے میں ٹھیکیداروں،پراجیکٹ ڈائریکٹر،این ایچ اے اورانجینئرزنامزدکیا گیاہے ۔
این ایچ اے کے 11اعلیٰ افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایف آئی اےانکوائری میں امیرمقام اینڈکمپنی کوبلیک لسٹ کرنےکی تجویز بھی ہے۔