27 فروری کو اپنا مگ 21 طیارہ تباہ کرواکے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو راجستھان میں تعینات کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان نے 27 فروری کے واقعے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرلی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے انہیں راجستھان میں سورت گڑھ بیس پر تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے طویل وقفے کے بعد گزشتہ ہفتے ہی ڈیوٹی سنبھالی ہے۔ ونگ کمانڈر ابھی نندن اس سے قبل بھی راجستھان میں بیکانیر ایئر بیس پر تعینات رہ چکے ہیں۔
فضائیہ کے قوانین کے مطابق جب بھی کسی پائلٹ کا ہیلی کاپٹر یا طیارہ حادثے کا شکار ہوجاتا ہے تو اسے اڑان بھرنے سے روک کر صرف زمینی کاموں تک محدود کردیا جاتا ہے لیکن ابھی نندن کے معاملے میں اس قاعدے سے ہٹ کر اصول اپنائے گئے ہیں۔