سوشل اپیلی کیشن واٹس ایپ پر سائبر حملہ ہوا ہے اور انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ کو اپ گریڈ کریں۔کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ٹیلی فون میں محفوظ دیگر معلومات کے تحفظ کیلیے موبائل کی سیکیورٹی بھی بہتر بنائی جائے۔
ایک ترجمان نے کہا کہ ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی مزید بہتربنانے کیلیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ صارفین کے موبائل فونز میں جاسوسی کرنے والا سوفٹ ویئرانسٹال کیا جو کہ اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ تھا۔