ڈالر کی اونچی اڑان،روپیہ زمین بوس

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا۔

               
May 15, 2019 · |, اہم خبریں, قومی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی

آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر 45 پیسے اضافے کے بعد 143 روپے 95 پیسے کی سطح پرآگیا تھا، بدھ کو روپے کی مزید بے قدری ہوئی اور ڈالرمزید 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکرملکی تاریخ کی بلند ترین 146 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چند روز قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔