ضلع پلوامہ اور بارہ مولہ میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کشمیریوں کوشہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیریوں نصیرپنڈت، عمرمیراورخالد احمد کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی نذرآتش کردیا۔
علاوہ ازیں واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیونافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
اس قبل ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا 23 سالہ ارشد احمد ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، انہیں 13 مئی کو قابض فورسز نے نشانہ بنایا تھا۔
ضلع بارہ مولہ میں 13 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان بھی چل بسا۔
دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع ڈوڈا کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
سری نگر کے سورہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈاکٹرفاروق جان نے بتایا کہ ارشد کو متعدد زخم آئے تھے اورانہیں گولیوں کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن کے فائر بھی لگے تھے۔
اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ پیپلزڈیموکریٹ پارٹی (پی ڈی پی) کے رضا کارعارف لون سر نگر میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
دوسری جانب ضلع دودا کے علاقے بہادر واہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان، نعیم شاہ کو ہلاک کردیا، واقعے کے بعد حکام نے علاقے میں پابندیاں عائد کردیں۔