دھماکے سے تباہ ہونے والی کار اور موٹر سائیکل کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔اسکرین شاٹ
دھماکے سے تباہ ہونے والی کار اور موٹر سائیکل کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔اسکرین شاٹ

صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکے سے 20افراد زخمی ہوگئے

صادق آباد کے نجی بینک میں دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صادق آباد میں قومی شاہراہ پر پرائیویٹ بینک میں دھماکہ ہوا جس سے بینک کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی جبکہ بینک کے ساتھ والی دکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین افراد ملبہ تلے دب گئے جن کو ریسیکو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں بینک کی عمارت اور فرنیچر مکمل تباہ ہوگیا۔

ریسیکو نے مجموعی طور پر20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکہ سے بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں اور کاریں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ بینک کے سامنے پمپ پر کھڑی بس اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے بتایا کہ واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا جب کہ عمارت کے قریب کھڑی 6 موٹر سائیکلوں، ایک کار اور ایک بس کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے سے تباہ ہونے والی کار اور موٹر سائیکل کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔اسکرین شاٹ
دھماکے سے تباہ ہونے والی کار اور موٹر سائیکل کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔اسکرین شاٹ

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، ڈی پی او صادق آباد عمر سلامت کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے لیکن بظاہر یہ سلنڈر کا دھماکا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔