ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

کویت پاکستانیوں کو ویزا پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کویت کے دوران اپیل کی ہے کہ پاکستان کو ویزا پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کویت کے دوران نائب وزیراعظم شیخ صباح خالد الحماد الصباح سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان تعلقات کو اقتصادی شراکت داری کے ذریعے مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کیساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازبلند کرنے پر کویت کے مشکور ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن کویت کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

خلیج میں قیام پذیرلاکھوں پاکستانی کویت مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں۔ ویزا پابندیاں ان کے راستے میں حائل ہیں۔