مسجد کے اندرونی مقامات میں اذان اور اقامت کی آواز کے لیے 7 ہزار اسپیکرز لگائے گئے ہیں۔فائل فوٹو
مسجد کے اندرونی مقامات میں اذان اور اقامت کی آواز کے لیے 7 ہزار اسپیکرز لگائے گئے ہیں۔فائل فوٹو

مسجد الحرام میں 24 مختلف صوتی آہنگ کی اذانیں دی جاتی ہیں

مسجد الحرام میں 24 مختلف صوتی آہنگ کی اذانیں دی جاتی ہیں۔

آئمہ و موذنین کے امور کے ڈائریکٹر الشیخ وحید بن محمد النحاس نے بتایا ہے کہ 24 موذن حضرات کا تعلق مکہ معظمہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

اذان کے انتظامی امور کے لیے 140 ماہرین تعینات ہیں۔مسجد کے اندرونی مقامات میں اذان اور اقامت کی آواز کے لیے 7 ہزار اسپیکرز لگائے گئے ہیں خصوصی تکنیکی انتظامات کی وجہ سے صدائے اذان میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہوتا۔

مسجد الحرام میں آئمہ وموذنین کے امور کے ڈائریکٹر الشیخ وحید بن محمد النحاس نے بتایا کہ مسجد حرام میں 24 موذن حضرات اذان دیتے ہیں۔ ان کا تعلق مکہ معظمہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

مسجد الحرام میں اذان کے لیے انجینیرنگ اور انتظامی نوعیت کی تیاریاں کی جاتی ہیں۔ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام میں بلند ہونے والی اذانیں اہل ایمان کے دلوں اور ایمان کو گرمانے کا ذریعہ ہیں۔

اذان کے انتظامی امور کے لیے عالمی سطح کے تعلیم یافتہ 140 ماہرین تعینات ہیں۔ مسجد حرام کے اندرونی مقامات میں اذان کی آواز پہنچانے کے لیے 7 ہزار اسپیکروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔