عمیمہ خان کے چچا نے تھانہ آبپارہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔فائل فوٹو
عمیمہ خان کے چچا نے تھانہ آبپارہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔فائل فوٹو

اسلام آباد سے لاپتہ جرمن دوشیزہ لاہور سے بازیاب

اسلام آباد سے پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا اور وفاقی پولیس نے دوشیزہ کو لاہورسے بازیاب کرا لیا۔

عمیمہ خان 13 مئی کو اپنے دوست شفیق الرحمان کے پاس گئی تھی، پولیس نے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی مدد سے ٹریس کر لیا۔ پولیس کا موقف ہے کہ دونوں شادی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاپتا ہونے والی پاکستانی نژاد جرمن دوشیزہ لاہور سے بازیاب کر لی گئی ہے۔ میمہ خان کے چچا نے تھانہ آبپارہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمیمہ خان 13 مئی کو گھر چھوڑ کر دوست کے پاس لاہور چلی گئی تھی جسے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی مدد سے ٹریس کرکے بازیاب کرایا۔

عمیمہ کی انٹرنیٹ پرگیم کھیلنے کے دوران شفیق الرحمان سے دوستی ہوئی تھی۔ عمیمہ خان کا دوست شفیق الرحمان عسکری 11 لاہور کا رہائشی ہے۔

پولیس نے عمیمہ کو تلاش کرنے کے لیے آن لائن ٹیکسی سروس سے بھی مدد لی۔ آن لائن ٹیکسی سروس کی مدد سے پولیس نے شفیق الرحمن کا مزید ڈیٹا حاصل کیا۔

ذرائع کے مطابق عمیمہ اور شفیق کے مطابق وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کر چکے ہیں۔ مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔