افغانستان میں غصے سے آگ بگولہ ایک رکن پارلیمنٹ بد ترین قانون شکنی پراْترآیا اور چھری لے کر ایوان میں گھس گیا۔
افغانستان میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ایک رکن اسمبلی مخالف جماعت کے اسپیکر پر قاتلانہ حملہ کرنے کیلیے چھری لے کر اندر چلاآیا، اس دوران غصے سے بے قابو اس رکن اسمبلی کو قابو کرنے کیلیے سیکیورٹی گارڈ اور دیگر اراکین بھی بھاگتے ہوئے آئے اوربمشکل اسے قابو کیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں منتخب ہونے والے اسپیکر کے حوالے سے کئی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔