بی جے پی کے اتحاد نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔فائل فوٹو
بی جے پی کے اتحاد نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔فائل فوٹو

راہول گاندھی سابق اداکارہ سمرتی ایرانی سے شکست کھا گئے

کانگریس کے صدر راہول گاندھی سابق اداکارہ سمرتی ایرانی سے شکست کھا گئے۔

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کے اتحاد نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس کی قیادت میں بننے والے اپوزیشن کے اتحاد کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے امیٹھی (اتر پردیش) سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم انہیں سابق اداکارہ اور یونین منسٹر سمرتی ایرانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لوک سبھا کی اس نشست پرسمرتی ایرانی نے 49 فیصد (ایک لاکھ 4 ہزار 498) ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرارپائیں جبکہ راہول گاندھی صرف 44 اعشاریہ 4 فیصد (94 ہزار 732) ووٹ حاصل کرپائے۔