کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا،نیپرانے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق 300 سے 700 یونٹ پر2 روپے 15 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 300 سے 700 کا فی یونٹ ریٹ 17 روپے 60 پیسے مقرر کیا گیا ہے،700 یونٹس سے زائد بجلی پر3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ،نیپراکے مطابق 700 سے زائد فی یونٹ ریٹ 20 روپے 70 پیسے مقررکیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کااطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پرنہیں ہوگا،300 یونٹس تک بجلی 10 روپے 20 پیسے فی یونٹ وصول ہوگی ،بینک چارج اورمیٹر رینٹ وصول نہیں کیا جائے گا جبکہ پیک آورمیں بجلی کی فی یونٹ قیمت 21 روپے 63 پیسے ہوگی۔