کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے تیسرے روزہفتے کو دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں سری لنکااورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے کارڈف کے میدان میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین مقابلہ برسٹل کے میدان پر 5:30 بجے شروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ مقابلوں میں دس مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جس میں سری لنکا کا پلڑا بھاری ہے۔
سری لنگا نے چھ جب کہ کیویز نے چار مقابلے جیتے ہیں، تاہم اس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا سری لنگا سے نسبتاً بھاری ہے۔
نیوزی لینڈ کی کپتانی کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ ان کی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں روس ٹیلر، بولٹ اور ساؤتھی شامل ہیں۔
سری لنگا کی کپتانی کورانتنے کر رہے ہیں جب کہ ان کی ٹیم میں لستھ ملنگا اور اینجلیو میتھیوز جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔
آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین ورلڈکپ میں صرف ایک میچ کھیلا گیا ہے جو آسٹریلیا نے جیتا تھا۔
افغانستان کی قیادت گل بدین نائب کر رہے ہیں، اسپن بولنگ سے لیس افغانستان کی ٹیم کا انحصار راشد خان اور محمد نبی پر ہو گا۔
آسٹریلیا کی کپتانی ایرون فنچ کر ہے ہیں، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی سے آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔