برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے 2016 میں بریگزٹ کے معاملے پر ریفرنڈم کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب ان کے بارے میں خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے پاکستانی نژاد ضیاچشتی کی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی ۔
واشنگٹن میں واقع مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’ افینٹی‘ نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو اپنے ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بھرتی کیا ہے۔
کمپنی کے ایڈوائزری بورڈ میں دیگر مشہور شخصیات بھی موجود ہیں جن میں بی پی کے سابق چیف ایگزیکٹو لارڈ براﺅن اور میڈیا موگل روپرٹ مرڈوک کی صاحبزادی الزبتھ مرڈوک شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اس ایڈوائزی بورڈ میں دی ٹائم اور دی سنڈے ٹائمز جیسے تاریخی جرائد کے چیئرمین اینڈریو نائٹ ، فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسس فیلون بھی شامل ہیں، اس ایڈوائزری بورڈ کی سال میں 4 مرتبہ میٹنگز ہوتی ہیں۔