آسام سے ہمالیہ کے لیے پرواز بھرنے والا انڈین ایئرفورس کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے شہر جرہٹ سے پرواز بھرنے والا بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے AN-32 کا 35 منٹ کی پرواز کے بعد اچانک کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ طیارہ اے این 32 میں عملہ کے 8 اراکین اور پانچ مسافر سوار تھے ۔
بھارتی جنگی کی طیارے کی منزل اروناچل پردیش میں ہمالیہ سلسلے کا مشرقی علاقہ سیناگ تھا جو بھارت اور چین کی سرحد پر واقع ہے تاہم طیارہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا اور راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔ AN-32 طیارہ بھارت کے پاس 1983 سے ہے اوراب بھی بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں 100 سے زائد AN-32 طیارے موجود ہیں۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں نے لاپتہ طیارہ کے بارے میں ہندوستانی فضائیہ کے وائس چیف ائیر مارشل راکیش سنگھ بھدوریا سے بات کی ہے۔
انہوں نے مجھے طیارہ کی تلاش کیلیے کی جارہی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ میں سبھی لوگوں کے محفوظ ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔
Spoke to Vice Chief of @IAF_MCC, Air Marshal Rakesh Singh Bhadauria regarding the missing IAF AN-32 Aircraft which is overdue for some hours.
He has apprised me of the steps taken by the IAF to find the missing aircraft. I pray for the safety of all passengers on board.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) June 3, 2019
طیارے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے، تلاش مہم کے سلسلے میں طبی سہولیات سے لیس سوکھوئی-30 اور سی-130 طیاروں کو گمشدہ طیارے کے رُوٹ پر بھیج دیا گیا ہے۔ جولائی 2016 میں بھی 29 مسافروں کو لے جانے والا AN-32 طیارہ چینائی سے لاپتہ ہوگیا تھا اور طیارے کا ملبہ بھی نہیں مل سکا تھا۔