سندھ میں 20 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔فائل فوٹو
سندھ میں 20 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔فائل فوٹو

جعلی اکائونٹس کیس۔وزیراعلی سندھ کیخلاف تحقیقات کی منظوری

نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کیخلاف نیب انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا۔

نیب راول پنڈی کی جانب سے جعلی اکاوٴنٹس کیس، دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کی فروخت کے معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اورسابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔

مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ ان کیسز میں اپنے بیانات نیب کو ریکارڈ کرا چکے ہیں اور اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے بھی نیب کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔ دونوں شوگر ملز مبینہ طور پر کوڑیوں کے بھاوٴ اومنی گروپ کو فروخت کردی گئی تھیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے جو احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدارادارہ ہے جو احتساب کے عمل کوبلا خوف و تفریق جاری رکھے گا، پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، جس سے بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کم ہوگی

چیئرمین نے کہا کہ  تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اورسرمایہ کاروں کو خوف ہے جب کہ بزنس کمیونٹی اورغیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے، نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں تاہم معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔