سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ 78 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سونے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور اب تک کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا ناقابل یقین اضافہ ہوا تھا جب کہ جمعے کے روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کا اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک ہی دن میں 1800 روپے کی مسافت طے کی اور تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت1542 روپے بڑھ کر 66 ہزار 272 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر910 روپے کی سطح پر آگئی ۔