ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملے کردیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، حملے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔