انڈونیشیا میں ماچس بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بچوں سمیت 30 خواتین ہلاک ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سماترا کے شمالی علاقے بنجائی کے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر ماچس کی فیکٹری تعمیر کی گئی تھی جس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے فیکٹری سے 30 لاشیں نکال لیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث ناقابل شناخت ہوچکی ہیں، عمارت کی آگ پر قابو پانے کے لیے 5 گھنٹے لگ گئے، آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروا کر رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارت سے 4 افراد نکلنے میں کامیاب ہوگئے، غیر قانونی طور پر قائم فیکٹری میں ہنگامی صورت حال میں باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ فیکٹری کی تمام ملازمین خواتین تھیں جو اپنے بچوں کو بھی ساتھ لاتی تھیں۔
پولیس نے فیکٹری کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاحال ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی فیکٹری میں موجود ملازمین کی تعداد کا تعین ہوسک