میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

میثاق معیشت کو مذاق قرار دے کر مریم نے اپنے چچا کا مذاق اڑایا۔فردوس اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے آج اپنی ہی جماعت پر خودکش حملہ کیا ہے، ان کا میثاق معیشت کو مذاق قرار دینا اپنے چچاشہباز شریف کا مذاق اڑانا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج اپنی پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کی مخالفت کی اور کہا کہ جس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کیا اور جو جعلی طریقے سے اقتدار میں آیا اس کے ساتھ کوئی میثاق نہیں کرنا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جو صف ماتم بچھائی اس پر سب سے پہلےانہوں نے  اپنے چچا کے خلاف نوحہ پڑھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ دو بیانیوں میں دھنس گئی ہے اورآج کی گفتگو کے بعد ‘مریم صفدر’ کو اپنے چچا یعنی شہباز شریف سے پارٹی کی صدارت سے استعفی بھی طلب کرلینا چاہیے تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جرائم پیشہ خاتون ہیں، آپ یہ مت بھولیں کہ آپ کی سزا ختم نہيں ہوئی، آپ ضمانت پر ہیں، آپ کوعدالت نے تمام جرائم سے بری نہيں کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امیر قطر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امیرقطر کا پاکستان آنا عمران خان کی ملک دوست پالیسی پراعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو معاہدے ہونے جارہے ہيں وہ پاکستان کے لیے ایک نئی نوید سحر کا پیغام بنیں گے۔