عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اردگان کی جماعت کو میئر استنبول کے دوبارہ الیکشن میں بھی شکست

ترکی میں صدر رجب طیب اردگان کی جماعت اے کے پارٹی کو بلدیہ عظمیٰ استنبول کے ’ری الیکشن‘ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 3 ماہ قبل حکمراں جماعت اے کے پارٹی کو استنبول کے بلدیاتی الیکشن میں 25 سال بعد شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے صدر طیب اردگان نے تسلیم نہ کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم ری الیکشن میں حکمراں جماعت مزید واضح فرق سے ہار گئی۔

ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور غیر حتمی نتائج کے تحت اتحادِ جمہوریت  کے امیدوار بن علی یلدرم کو 45 فیصد جبکہ اپوزیشن جماعت کے امیدوار اکرم امام اولو  کو 54 فیصد ووٹ ملے یعنی اپوزیشن نے تین ماہ قبل ملنے والے ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور حکمراں جماعت کو اپنے مضبوط گڑھ میں ہزیمت کا سامنا رہا۔

سرکاری سطح پر انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں ہوا تاہم کامیاب امیدوار امام اولو کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا، رجب طیب اردگان نے امام اولو کو کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ شکست خوردہ امیدوار نے بھی پولنگ ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد ہی اپنے حریف کو مبارک باد پیش کی۔