کراچی پریس کلب کے صدر کو ٹی وی پروگرام کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے والے تحریک انصاف کے رہنما کی رکنیت معطل کردی گئی۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافی پر تشدد کرنے والے سابق صدر ملیرمسرورعلی سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرکے معاملہ کارروائی کیلیے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 20 جون کوایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران مسرورسیال نے کراچی پریس کلب کے صدرامتیاز فاران کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صحافتی تنظیموں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہارکیا گیا اورکراچی ،لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان بھرکے پریس کلبوں میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے داخلے پر 3 روز تک کیلیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔