قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں صدر سندھ بینک طارق احسن سمیت 3 اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے کراچی میں کارروائیاں کی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے صدر سندھ بینک طارق احسن، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف اور سندھ بینک کے سابق صدر بلال شیخ کو بھی گرفتار کیا جو اب سندھ بینک میں بطور ڈائریکٹر تعینات ہیں۔
نیب کے مطابق ملزمان کو راہدری ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا جہاں سے ریمانڈ لینے کے بعد ملزمان کو قانون کے مطابق اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت کئی افراد جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں۔