دھماکے کی ذمے داری فی الحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی۔فائل فوٹو
دھماکے کی ذمے داری فی الحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی۔فائل فوٹو

لیبیا۔فوجی کمانڈر کی نماز جنازہ پر کار بم دھماکہ۔4 افرادہلاک۔33 زخمی

لیبیا کے شہر بن غازی میں اسپیشل فورسز کے کمانڈر کی نماز جنازہ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ،33 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکہ بن غازی کے ہواری قبرستان کے احاطے میں فوجی حکام کی موجودگی کے دوران اس وقت کیاگیا جب کمانڈر حفتر کی فوج کے ایک کمانڈر کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جارہی تھی۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو فوجی اور دو عام شہری شامل ہیں جبکہ فوجی و پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسپیشل فورسزکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونیس بوخمادہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نماز جنازہ میں شریک تھے لیکن وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔

ملٹری انجینئر خلیفہ العبیدی بھی اس وقت موجود تھے جب تدفین کے دوران دھماکہ ہوا، ان کا کہنا ہے کہ 2 مختلف کاروں میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر 2 دھماکے کیے گئے۔

دھماکے کی ذمے داری فی الحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ دوسری جانب دارالحکومت تریپولی سے فوری طور پر طبی امداد بن غازی بھجوائی گئی ہے کیونکہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔