ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو

 افغانستان میں بم دھماکہ۔11افراد ہلاک

 افغانستان میں مصروف ترین شاہراہ پر زور دار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کی مصروف شاہراہ کے کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔  دھماکے کے وقت ایک ٹرک سڑک سے گزر رہا تھا جس میں 30 افراد سوار تھے۔

ریسکیو اداروں نے بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

قندھار پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بم دھماکا طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔ دوحہ میں افغان امن مذاکرات کے باوجود افغانستان میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔