ایران میں پاکستان کی سرحد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 2 محافظوں کو قتل کردیا جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق پاکستانی بارڈرکے نزدیک ایرانی علاقے میں مسلح افراد نے پٹرولنگ پرمامور پاسداران انقلاب کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکارہلاک اور2 شدید زخمی ہوگئے۔
سرکاری ٹیلی وژن کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ ایرانی صوبے بلوچستان اور سیستان میں ’ڈرگ مافیا‘اورمحافظوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ 2 برس سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پرالقاعدہ نے خود کش حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 27 محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔