عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

حکومت جھوٹے غیرملکی صحافی کا دفاع کررہی ہے۔مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہنا ہے کہ حکومت پاکستان جھوٹے غیرملکی صحافی کا دفاع کررہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے جیل میں بیٹھے قیدیوں تک برطانوی صحافی کو رسائی دی اور ڈیلی میل میں اسٹوری پلانٹ کرائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف اور نواز شریف کے بغض میں ملک دشمنی کررہی ہے، ان ممالک کو نشانہ بنایا گیا جو مشکل میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کر رہی ہے،دعویٰ ڈیلی میل کے خلاف ہوا اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں، ان کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کہ اسٹوری انہوں نے خود پلانٹ کی، شہباز شریف نے لندن میں ڈیلی میل کو نوٹس بھجوایا لیکن یہاں حکومت پریس کانفرنس کررہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ (ن) کو چیلنج دیا کہ اگر آپ عدالت میں نہیں جائيں گے تو میں خود عدالت میں جاؤں گا اور بتاؤں گا کہ اخـبار میں جو آيا وہ صرف 5 فیصد ہے جب کہ 95 فیصد باقی ہے۔