کلبھوشن یادیو کے بعد پاکستانی فورسز نے ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا ہے۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے مطابق بھارتی شہری کو ڈیرہ غازی خان کے گاؤں راکھی گاج سے حراست میں لیا گیا۔ فورسز نےبھارتی شہری کو گرفتارکر کے تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پہ منتقل کر دیا ہے۔ بھارتیجاسوس کی شناخت راجو لکشمی کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارتی جاسوس ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں موجود تھا۔ خیال رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں غیر ملکیوں کا جانا ممنوع ہے کیونکہ اس علاقے میں پاکستان کی ایٹمی تنصیبات ہیں۔
اس سے پہلے بھی پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا اوراب راجو لکشمی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاحال معلومات نہیں مل سکیں کہ راجو لکشمی بھارت کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے اوراس کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے کیا تعلق ہے تاہم بارڈر فورسز کے مطابق راجو لکشمی بھارتی شہری ہے اور جاسوس ہے۔