مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔امریکی صدر
میرے خیال میں عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہوگی۔
امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں۔فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پرقائم ہوں،میرے خیال میں عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہوگی۔