طالبان نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمے داری قبول کر لی۔
طالبان نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمے داری قبول کر لی۔

افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی7 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پرفائرنگ کرکے 7 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ کی پولیس چیک پوسٹ پرایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمے داری قبول کرتے ہوتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ فائرنگ کرنے والا اہلکار اُن کا ساتھی تھا تاہم حکومتی ذرائع سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔