تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ پا ک بھارت جنگ نہیں ہوگی کیونکہ انڈیا کو پتہ ہے کہ پاکستان کا دفاع پرویزخٹک کے ہاتھوں میں ہے ۔
سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر انڈیا کے ساتھ کشیدگی کو اسلام اورکفرکی جنگ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ کفر اور اسلام کی ہے تو پھر اس کے لیے امریکہ سے مدد مانگنے کیوں جارہے ہیں ؟ اگر جنگ ہوئی تو امریکہ کس کے ساتھ کھڑا ہوگا ؟
سلیم صافی نے کہا کہ جنگ کوئی نہیں ہوگی کیونکہ انڈیا کو پتہ ہے کہ پاکستان کا دفاع اس وقت پرویزخٹک کے ہاتھ میں ہے اور کابینہ میں موجود وزراشہریارآفریدی اورعلی محمد خان اجلاس سے اٹھ کربارڈر پرلڑنے جاتے ہیں جبکہ کشمیرکمیٹی کو فخر امام جیسے جوان ہاتھوں میں دیدیا گیا ہے ۔